The news is by your side.

پائیدار معاشی ترقی کا حصول حکومتی ترجیح ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

ٹیکس نظام میں اصلاحات سے متعلق ورکشاپ سے خطاب، ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو بڑھانا ناگزیر قرار۔

0

اسلام آباد:وزارت خرانہ کے زیراہتمام ٹیکس نظام میں اصلاحات سے متعلق ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو بڑھانا ناگزیر ہے، پائیدار معاشی ترقی کا حصول حکومتی ترجیح ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، اور حکومت ٹیکس نیٹ کے دائزہ کار کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس کے جلد حصول کے لیے ضروری اصلاحات پر کام ہو رہا ہے،

انہوں نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کے باعث جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، معاشی اصلاحات سے شرح نمو بہتر ہوئی ہے، اصلاحات کے ذریعے سے معاشی استحکام کی جانب گامزن ہیں، پائیدار معاشی ترقی کا حصول حکومتی ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی پائیدار اور برآمدات پر مبنی ہونی چاہیے، پاکستان کی معیشت منفی 0.3 فیصد شرح نمو سے بہتری کی جانب آئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر صرف دو ہفتوں کی درآمدات کیلئے کافی رہ گئے تھے، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر تین ماہ سے زیادہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں، گزشتہ چار برس میں پاکستان کے بیرونی قرضوں میں چار ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.