دو دنوں میں پیٹرول ساڑھے 18 روپے جبکہ ڈیزل 8 روپے فی لیٹر مہنگا،
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج 9 ستمبر کے لئے پٹرول کی قیمت میں 5 روہے 58 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔
اسلام آباد: امریکہ، ایران جنگ کے باعث پاکستانیوں پر پیٹرول بم کے وار جاری، حکومتی کنٹرول نہ ہونے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ،
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج 9 ستمبر کے لئے پٹرول کی قیمت میں 5 روہے 58 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔
پٹرول کی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لٹر مقرر کی سظح پر پہنچ گئی
قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا،
خیال رہے وزارت پٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔جبکہ اس ہفتے کے پہلے دو دنوں میں ہی
پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی لیہٹر کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے عوام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے،
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس قدر بھاری اضافے سے عوام میں شدید پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں روزانہ بھاری اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے
واضح رہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا قومی امکان ہے جس سے اس وقت مہنگائی میں پس رہی عوام پر م مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا،