The news is by your side.

جرمنی نے چوتھی مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ،

فائنل میں جرمنی اور اسپین کے درمیان کانٹے دار مقابلہ رہا اور انتہائی سخت مقابلے کے بعد جرمنی نے ایک گول سے یہ میچ جیت لیا،

0

 جرمنی کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول اسٹروتھوف نے تیسرے کوارٹر میں کیا، جس کے بعد جرمنی نے برتری برقرار رکھتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔

اس کامیابی کے ساتھ جرمنی نے پاکستان کا ہاکی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 4 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

اب پاکستان اور جرمنی دونوں نے 4،4 مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر رکھا ہے۔

اس ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر بہت پہلے ختم ہو چکا تھا۔

 ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، 11 پوزیشن حاصل ہوئی،

نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں مشترکہ طور پر منعقدہ ورلڈ کپ 2026  میں پاکستان قومی ہاکی ٹیم کا سفر گیارہویں پوزیشن پر اختتام پذیر ہوا،

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 6 میچز کھیلے جن میں 2 کامیابیاں ملیں، 3 میں شکست ہوئی اور ایک میچ برابر رہا۔ ایونٹ میں پاکستان نے 17 گول اسکور کیے جبکہ اس کے خلاف 23 گول ہوئے ،

پاکستان کے خلاف بھارت نے بھی اپنا میچ تین کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا تھا، جس کے بعد پاکستانی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باپر ہوئی ،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.