The news is by your side.

کلین سویپ تو نہ ہوا تاہم سریز دو ایک سے جیت لی،

سری لنکا کے خلاف تین ٹی 20 سیریز کے پہلے دو میچوں میں پاکستان جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی

0

راولپنڈی: پاکستان ٹی 20 ٹیم نے سری لنکن ٹی 20 ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کا سنہری موقع ضائع کر دیا تایم  سیریز دو ایک سے جیت لی،

پاکستان ٹیم نے سیریز کے پہلے دو میچوں میں واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں سری لنکن ٹیم حساب برابر کرتے ہوئے تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم کے خلاف 8 وکٹوں سے  کامیابی حاصل کرتے ہوئے اچھی کارکردگی سے سیریز کا اختتام کیا،

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، جس کے جواب میں سری لنکا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان کوشل مینڈس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر ناقابلِ شکست 87 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ کمیندو مینڈس نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 27 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، دونوں بیٹرز نے تیسری وکٹ کے لیے ناقابلِ شکست 92 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.