The news is by your side.

شاہینوں نے ویسٹ انڈیز کے بعد انگلینڈ میں بھی پاکستان کی لٹیا ڈبو دی

ٹیسیٹ سیزیز میں انگلینڈ کا کلین سویپ، دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان ٹیم نے اہنے منہ پر شکست مل لی ، تھرڈ کلاس ٹیم کا تھرڈ کلاس کھیل، بابر اعظم ناکام کھلاٖڑی اور کپتان ثابت۔

0

لارڈز:  پاکستان کرکٹ ٹیم کا لاترڈز میں بھی بدترین کھیل، جہاں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی انگلش کھلاڑیون نے شاہینوں کا دھول چٹا،

انگلینڈ نے دوسری اننگ میں  پاکستان کو میچ جیت  کے لیے 389 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن انگلش باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے 97 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے، تاہم وہ سنچری مکمل نہ کرسکے،

شان مسعود 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ علی عثمان نے 16 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم اور اذان اویس 6،6 رنز بنا سکے، محمد رضوان صرف ایک رن بنا سکے، جبکہ عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ یوں انگلینڈ کو  80 رنز کی برتری حاصل ہوئی جبکہ اس نے دوسری اننگز میں 208 رنز بناکر پاکستان کے سامنے 389 رنز کا ہدف رکھ دیا۔

مگر پاکستان ٹیم دوسری اننگ میں انگلش باولرز کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی اور 194 رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہو گئی، سعود شکیل کی 97 رنز کی  اننگز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کا تجربہ بھی ٹیم کے کام نہ آ سکا، ان کی مایوس کن کارکردگی نے ان کی سلیکشن کے بارے میں سوالات کھڑے کر دیے

جبکہ پاکستان کو لارڈز میں 16 سال بعد ٹیسٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.