پیٹرول 6 روپے 88 پیسے، ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا
اس ہفتے کے پہلے تین دنوں میں پیٹرول ساڑھے 15 روپے اور ڈیزل ساڑھے 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ۔عوام پریشان جن کا چینا میں محال،
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری،
ا واضح رپے کہ مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور گذشتہ تین ہفتوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 400 روپے کے قریب پہنچ گئی جبکہ ڈیزل کی قیمتوں 400 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی
موجودہ ہفتے کے پہلے تین دنوں میں مسلسل اضافے کے باعث پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 15 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا ہے،
آج بدھ کے روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 391 روپے 22 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچی،
اس حوالے سے یہاں یہ بات اہم ہے کہ پاکستانی عوام پہلے ہی حکومت کی ناکام معاشی کارکردگی کے باعث بہت سے مسائل کا شکار ہیں ، ایسے میں حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو ہی موجودہ مسائل کا حل تصور کرنا حکمرانوں کی عوام دشمن سوچ کی واضح مثال ہے،