The news is by your side.

بانی کے علاج کا معاملہ، پی ٹی آئی اور حکومت دونوں سپریم کورٹ پہنچ گئیں

پی ٹی آئی نے عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت جبکہ حکومت نے عدالت عظمی سے اپنے آرڈر پر نظرثانی کی درخواست دے دی۔

0

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر اہم پیش رفت ،،پی ٹی آئی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی،درخواست میں سپریم کورٹ کے اٹھارہ اگست کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کاروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی،

بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر عظمٰی خان کی جانب سے توہینِ عدالت درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل نہ کرنا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ نے عمران خان کو دو روز میں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور طبی معائنے  کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا جس میں ڈاکٹر فیصل سلطان اور عظمٰی خان کو علاج میں شامل رکھنے کا حکم تھا،پمز میں عمران خان کا مکمل طبی معائنہ نہیں کیا گیابلکہ صرف معمول کا ریٹینا معائنہ، آنکھوں کا انجیکشن اور بلڈ پریشر چیک کیا گیا اور انھیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق انھیں شفا پاسپٹل نہیں لیجایا گیا،

وفاقی حکومت بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی،

چیف کمشنر اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے خلاف جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی،

درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے نجی اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ کے ذریعے طبی معائنے و علاج سے متعلق احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا،

ریویو پٹیشن میں آئین کی 27ویں ترمیم کے بعد عدالتی دائرۂ اختیار، آرٹیکل 175(2) اور جیل قوانین سے متعلق اہم قانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

 

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.