پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر جاز ورلڈ کی جانب سے خصوصی تقریبات۔
ان تقریبات میں بچوں کی خصوصی شرکت،ورک پلیس کو قومی رنگوں سے سجایا گیا،قومی یکجہتی اور حب الوطنی کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام۔
اسلام آباد:جاز ورلڈ نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر اپنے اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا
ان تقریبات میں ملازمین نے ملک کی ترقی کے سفر اور روشن مستقبل کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ورک پلیس کو قومی رنگوں سے سجایا گیا، جبکہ 14 اگست کے جذبے، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔
جاز ورلڈ نے اپنی تقریبات کو صرف ورک پلیس تک محدود نہیں رکھا بلکہ ایس او ایس چلڈرنز ولیج کے بچوں کے ساتھ بھی یومِ آزادی کی خوشیاں بانٹیں۔
اس موقع پر جاز ورلڈ کے ملازمین نے بچوں کے ساتھ مل کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا تاکہ ماحولیاتی ذمے داری کے شعور کو فروغ دیا جا سکے۔ بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے انہیں اسکول بیگز بھی تقسیم کیے گئے، جبکہ مختلف تفریحی اور تعلیمی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ قومی نغموں اور کیک کاٹنے کی تقریب نے جشن کو مزید یادگار بنا دیا۔
جاز ورلڈ کے گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز، سید ظہیر مہدی نے کہا,” یومِ آزادی ہمیں یہ یاد دلانے کا موقع دیتا ہے کہ ہم ایک قوم کے طور پر اپنی کامیابیوں پر فخر کریں اور ساتھ ہی اس پاکستان کے بارے میں بھی سوچیں جسے ہم آنے والی نسلوں کے لیے تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔جاز ورلڈ میں ہماری کوشش ہیں کہ ہم اس خوشی کو اپنے ورک پلیس سے باہر بھی لوگوں تک پہنچائیں۔ ایس او ایس چلڈرنز ولیج کے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا اس یقین کا اظہار ہے کہ ہر بچے کو سیکھنے، اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اپنے مستقبل کی تشکیل کا موقع ملنا چاہیے۔”