The news is by your side.

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا 40 دن کے لیے ملک گیر ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

حکومتی یقین دہانی کے بعد ہڑتال مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد۔۔

0

گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والے مذاکرات میں گورنر سندھ نہال ہاشمی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد نے شرکت کی۔

مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد نے کہا کہ حکومتی یقین دہانی کے بعد ہڑتال 40 دن کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 9 دن سے ملک گیر ہڑتال جاری تھی، جبکہ حکومت سندھ نے پارکنگ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ملک شہزاد کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر بھی غور کرنے کے لیے 15 دن کا وقت مانگا ہے، جبکہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ٹول ٹیکس میں کمی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے اور اس معاملے پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 10 وہیلر گاڑیوں کو مناسب وزن کی اجازت دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ بعض مسائل وفاقی اور صوبائی حکومت نے حل کر دیے ہیں، جبکہ دیگر معاملات کابینہ کی منظوری سے حل کیے جائیں گے، مختلف کمیٹیوں کے اجلاس جاری رہیں گے اور اگر یقین دہانیوں پر عمل نہ ہوا تو دوبارہ احتجاج کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے حل طلب مسائل پر پیش رفت ہوئی ہے اور باقی مطالبات کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے معاملات حل کرے گی اور کوشش ہے کہ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.