The news is by your side.

امریکی بحری ناکہ بندی نے ایران کے معاشی بحران کو مزید سنگین کردیا،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا ایران کے ساتھ صرف ’’نیم مذاکرات‘‘ کر رہا ہے، جبکہ واشنگٹن ایران کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی صدر کا امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو

0

امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ صرف ’’نیم مذاکرات‘‘ کر رہا ہے، جبکہ واشنگٹن ایران کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

امریکی صدر کے مطابق ایران میں مہنگائی بہت زیادہ ہے اور ملک کے پاس پیسے نہیں ہیں، جبکہ ایران معاشی طور پر انتہائی خراب صورتحال سے دوچار ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایران کے پاس اپنی فوجیوں کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی نے ایران کے معاشی بحران کو مزید سنگین کردیا ہے، تاہم امریکا ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھنے دے گا اور فی الحال نئی فوجی کارروائی نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری معاملے کو شطرنج کے کھیل سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ بالآخر سب ٹھیک ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ امریکا اور ایران ’’کھیل کے درمیان‘‘ میں ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ تیل کی قیمت 75 ڈالر سے کچھ زیادہ ہونے کے باعث امریکی صارفین پر جنگ کا دباؤ کم ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.