The news is by your side.

سکیورٹی فورسز کی واشک اور مستونگ میں دو کارروائیاں، 12 دہشتگرد جہنم واصل

کاروائیاں خفیہ اطلاع کی بنا پر کی گئیں ، دونوں کاروائیوں میں چھ چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا،

0

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز کی 5 اور 6 اگست کو بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دو کامیاب کارروائیاں جن میں 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔

آئی اس یا پی آر کے مطابق یہ آپریشنز دہشت گردی کے خلاف جاری مہم "ردالفتنہ-3” کے تحت کیے گئے، جن کا مقصد بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کا خاتمہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اگست کو واشک ضلع میں سکیورٹی فورسز نے چھ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

دوسری کارروائی 6 اگست کو ضلع مستونگ میں کی گئی، جہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے نتیجے میں مزید چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے وژن "عزمِ استحکام” کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.