پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے جیت
پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیزیز ایک ایک سے برابر کر دی عبداللہ شفیق کی زبردست بیٹنگ اور ساجد علی اور علی عثمان کا جیت میں اہم کردار۔
پورٹ اف سپین: پاکستان ٹیم کا شاندار کم بیک دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
پورٹ اف سپین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگ میں 117 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ یوں پہلی اننگ میں 43 رنز کی برتری حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 75 رنز کا ہدف ملا جو قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،
پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی عبداللہ شفیق ناٹ اؤٹ رہے۔ انہوں نے 24 رنز کی اننگ کھیلی کپتان بابراعظم بھی ناٹ اؤٹ رہے،
انہوں نے بھی 24 رنز بنائے۔ اذان اویس 18 اور امام الحق نو رنز بنا کر اؤٹ ہوئے۔ چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 103 رنز چھ کھلاڑی اؤٹ پر اننگ کا دوبارہ اغاز کیا اور پوری ٹیم 47 اوورز کھیل کر 117 رنز بنانے کے بعد ال اؤٹ ہو گئی ایک بیٹر برینڈن کنگ زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کے لیے نہ آ سکے
اسپنرز علی عثمان اور ساجد خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
فاسٹ بالر محمد علی نے ایک وکٹ لی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر اؤٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں قومی ٹیم عبداللہ شفیق کے ناقابل شکست 160، بابراعظم کے 88 اور اذان اویس کے 55 رنز کے باعث پاکستان 387 رنز کا ٹارگٹ حاصل کر پایا،