ضلع سوات کے تھانے کبل کے مرکزی دروازے پر خودکش حملہ،7 افراد شہید
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے اس حملے میں 18 افراد شدید زخمی،تھانے کے دروازے کو بھی جزوی نقصان پہنچا،خودکش حملہ آور کا سر مل گیا۔
سوات:ضلع سوات کے تھانے کبل کے مرکزی دروازے کے سامنے پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا خودکش حملہ، جس میں پولیس اہلکار اور سویلین سمیت 7 افراد شہید اور 18 زخمی ہوئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خودکش حملہ تھا جس سے تھانے کے دروازے کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے۔
سوات پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی زیر قیادت جائے وقوعہ پر موجود ہے اور علاقے میں ممکنہ سہولت کاروں کی سرکوبی کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے میں شہداء اور زخمیوں کو سنٹرل ہسپتال سوات منتقل کیا گیا ہے۔
خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے جبکہ ابتدائ تحقیقات حملہ آور کے افغانی ہونے کی نشان دہی کر رہی ہیں-
ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ سہولتکاروں کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کا پتہ لگا کر ان کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔