پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 9 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے اضافہ
ان قیمتوں کا اطلاق آج جمعہ کے لیے ہو گا،وزارت پیٹرولیم نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،
اسلام آباد:پیٹرول کی قیمت میں گذشتہ روز معمولی کمی کے بعد جمعہ کے دن کے لیے اس کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اران برقرار،
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک دن کی کمی کے بعد آج 1 روپیہ 9 پیسے کا اضافہ کردیا جبکہ ڈیزل کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 9 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
تبدیلی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 394 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
ان قیمتوں کا اطلاق جمعہ کے روز کے لیے کیا گیا ہے جبکہ آج جمعہ کے روز کی جانے والی تبدیلی ہفتہ اور اتوار کے لیے ہو گی۔
واضح رہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرتی ہے،