ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
پہلے ٹیسٹ میں شکست پر مایوسی ہوئی، بیٹنگ نے مایوس کیا اکثر دوسری اننگز میں ہماری بیٹنگ لائن فیل ہو جاتی ہے،پہلی اننگ میں ہمیں لیڈ لینی چاہیے تھی، ہیڈ کوچ سرفراز احمد۔۔۔
ٹاروبا:پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اگلے ٹیسٹ کے لیے پلین الیون میں تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے،
پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان کی بیٹنگ نے مایوس کیا اکثر دوسری اننگز میں ہماری بیٹنگ لائن فیل ہو جاتی ہے،
انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں ہمیں لیڈ لینی چاہیے تھی امام الحق اچھی بیٹنگ کر رہے تھے وہ تھوڑا اور صبر کرتے تو لیڈ مل سکتی تھی،
سرفراز احمد کا کہنا تھا تیسرے دن ویسٹ انڈیز کی اٹھویں وکٹ کی شراکت میں 61 رنز نہیں بننے چاہیے تھے،ویسٹ انڈیز کی وہ پارٹنرشپ نہیں لگنی چاہیے تھی کیونکہ وکٹ فاسٹ بالرز کو مدد دے رہی تھی،
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے وکٹ صحیح ریڈ کی تھی اسی لیے پانچ بالرز کے ساتھ میدان میں اترے تھے،
امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کریں گے،
ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کو موقع دیں گے، لیکن فیصلہ کنڈیشن دیکھ کر کریں گے،
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے،
ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں 120 رنز پر ڈ ھیر ہو گئی اٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سک