حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، حج کوٹہ میں کمی پر تشویش
وزارت مذہبی امور سے پرائیویٹ حج آرگنائیزرز کے حوالے سے حالیہ اقدامات پر نظرثانی کرے، ایسوسی ایشن کا مطالبہ
اسلام آباد: حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کا وزارت مذہبی امور کی جانب سے پرائیویٹ حج اسکیم سے متعلق حالیہ اقدامات اور کوٹہ میں مسلسل کمی پر گہری تشویش کا اظہار اور ان معاملات پر نظرثانی کا مطالبہ،قد
ہوپ کی سنٹرل ایگزیکٹو باڈی کا اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس جس میں ملک بھر کے 904 رجسٹرڈ حج آرگنائزرز کی بھرپور تعداد میں شرکت،
اجلاس میں اس معاملے پر کڑی تنقید کی گئی کہ آر ایل ایس میں سے حج آرگنائزرز کے نام خارج کر دیے گئے ہیں، جس سے نہ صرف حج آرگنائزرز بلکہ ان کے ساتھ رجسٹریشن کروانے والے سینکڑوں عازمین شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ شرکاء نے اس اقدام کو نجی حج سیکٹر کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے فوری نظرثانی کا مطالبہ کیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ہوپ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور سے ملاقات کرکے پرائیویٹ حج اسکیم سے متعلق تمام تحفظات، خدشات کا اظہار کیا جس پر وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ہمارے مطالبات پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر بھی حیرت اور افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ حج سیزن میں پاکستان کے نجی حج سیکٹر نے سعودی عرب کی مقررہ ٹائم لائن کی تکمیل، بہترین انتظامات اور اعلیٰ کارکردگی کے باعث پاکستان کے لیے نمایاں اعزازات حاصل کیے، لیکن اس کامیابی کے باوجود پرائیویٹ حج اسکیم کا کوٹہ بڑھانے کے بجائے کم کر دیا گیا۔ مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ آج کے آر ایل ایس کے ذریعے اس میں مزید کمی کرکے 30 فیصد کر دیا گیا ھے جس سے اس بات کے امکانات ظاہر ھو رہے ہیں کہ اسطرح سے پورے نجی حج سیکٹر کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔