پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا نئی قیمتیں آج کے لیے ہوں گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے فیصلے پر عملدرآمد جاری۔ تازہ ترین By unipak2004 Last updated جولائی 30, 2026 0 Share FacebookTwitterGoogle+WhatsApp اسلام آباد: اضافہ روپوں میں کمی پیسوں میں حکومت کی عوام پر مہربانیاں، پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کی کمی، جبکہ ڈیزل کی قیمت مزید بڑھا دی گئی ۔ پیٹرولیم ڈویژن نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا۔ تبدیلی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 30 جولائی کے لیے ہوں گی۔ خیال رہے کہ حکومتی فیصلے کے مطابق خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے 29 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 63 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ Please follow and like us: #Petrol#Diesel#Pakistan 0 Share