The news is by your side.

کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج، مودی حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے ، وزیر تعلیم مستعفی

وزیر تعلیم کے استعفے اور حکومت کی جانب سے کئی مطالبات کی منظوری کے بعد سی جے پی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا، مذاکرات جاری رہیں گے

0

نئی دہلی: مودی حکومت نے بھارتی نوجوانوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی وزیر تعلیم دھرمیند پردھان مستعفی ہوگئے، کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیر تعلیم کے استعفے کے بعد اپنے احتجاج کے خاتمے کا اعلان کر دیا،

استعفے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی ( CJP) نے حکومت کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور اپنا احتجاج واپس لینے کا اعلان کیا۔ تحریک کا سب سے بڑا مطالبہ پورا ہو گیا ہے، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ حکومت نے مظاہرین کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ جے پی نڈا کی موجودگی میں حکومت نے NEET متاثرین کے خاندانوں کو معاوضہ دینے کا بھی یقین دلایا۔ سی جے پی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کی اہم شرائط مان لی ہیں، جس کے بعد احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ نیک نیتی سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت اور چیف سی جے پی  کے وفد کے درمیان بات چیت کے تین دور ہوئے، جس کے نتیجے میں کئی اہم امور پر اتفاق رائے ہو گیا۔ سی جے پی کے قومی ترجمان آشوتوش رانکا نے کہا کہ ان کے تین اہم مطالبات تھے: وزیر تعلیم کا استعفیٰ، جو پورا کر لیا گیا ہے۔ دوسرا مطالبہ دہلی اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں درج ایف آئی آر کو واپس لینا۔ حکومت نے بھی اس پر مکمل اتفاق کیا ہے جبکہ حکومت آئندہ تین سے چار روز میں ان ایف آئی آرز کی کاپیاں سی جے پی  کے حوالے کر دے گی۔ ساتھ ہی سی جے پی کی ٹیم کے خلاف آئندہ کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ حکومت منگل تک ایک تحریری مسودہ بھی شیئر کرے گی۔

سی جے پی نے NEET متاثرین کے خاندانوں کے لیے 1 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔ آشوتوش رنکا نے کہا، “حکومت نے قواعد کے مطابق باعزت معاوضہ فراہم کرنے پر  بھی اتفاق کیا ہے۔”  سی جے پی نے حکومت کو 5 نکاتی چارٹر پیش کیا جو  امتحانی اصلاحات اور تعلیمی نظام میں بہتری سے جڑا ہوا ہے۔ مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے کہا، “ہم سی جے پی کے 5 نکاتی چارٹر پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کریں گے۔” اس چارٹر پر مزید کام کرنے کے لیے حکومت اور سی جے پی  کی ٹیمیں تقریباً چار ہفتوں میں دوبارہ ملاقات کریں گی۔

 

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.