The news is by your side.

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات، میرپور ڈویژن میں پولنگ کا عمل جاری

میر پور ڈویژن کے 13 حلقوں میں  میرپور ضلع کی 4، بھمبر کی 3 اور کوٹلی کی 6 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، 13 حلقوں میں 288 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

0

میر پور: آزاد جموں وکشمیر میں عام انتخابات،پہلے مرحلے میں میرپورڈویژن میں پولنگ جاری

آزادکشمیرانتخابات کے پہلے مرحلہ میں میرپورڈویژن کے عوام کا غیرجمہوری قوتوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے جمہوری حق کا بھرپوراستعمال

میر پور ڈویژن کے 13 حلقوں میں  میرپور ضلع کی 4، بھمبر کی 3 اور کوٹلی کی 6 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، 13 حلقوں میں 288 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کی  فضا دیکھی جا رہی ہے جبکہ  استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار بھی میدان میں ہیں، تحیر۴ک انصاف کے امیدوار یہاں بھی آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،

میرپور ڈویژن میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 437 ووٹر رجسٹرڈ، جن میں سے 7 لاکھ 24 ہزار 811 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 626 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

انتخابی عمل کے پہلے مرحلے کیلئے 2 ہزار 316 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 1241 انتہائی حساس، اور 724 حساس قرار دے گئے ہیں۔

الیکشن کی سکیورٹی کیلئے میرپور ڈویژن میں 18 ہزار 560 اہلکار تعینات ہوں گے، پاک فوج کے 2100 جوان بھی الیکشن کی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتخابات کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات  کیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیرجسٹس (ریٹائرڈ) غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.