سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،13 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کومسلسل تباہی کا سامنا،
اسلام آباد:سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری, 13 دہشت گرد ہلاک،
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کومسلسل تباہی کا سامنا،
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن العزم میں اب تک ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے،
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی متعدد کمین گاہوں کو تباہ کردیا،
کامیاب آپریشن کے دوران اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمدکیا گیا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں ،
سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی،