پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ اضافے کا سلسلہ جاری، عوام پریشان
حکومت کے اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں گذشتپہ روز 3 روپے 66 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ،
اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ذریعے عوام پر قہر گرانے کا سلسلہ جاری، ایک ہفتے کے اندر پیٹرول 21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 56 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا،
حکومت کے اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں گذشتپہ روز 3 روپے 66 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سےکیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔
خیال رہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورد و نوش سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔