The news is by your side.

مفاہمتی معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان کی امریکہ ، ایران رویے پر مایوسی،

0

اسلام آباد : ایران اور امریکہ کے جارحانہ رویے کے باعث مشرق وسطی ایک بار  پھر جنگ کے دہانے پر، عالمی امن شدید خطرات سے دو چار۔

دونون ملکون کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، اسرائیل کی جانب سے بھی جنگ مین شامل ہونے کی دھمکی

سعودی عرب نے حملوں کا بین  الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا، ادھر امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے سوا سب کے لیے کھلی ہے،

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے کھلا رہنے کی یقین دہانی کر دی، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ابنائے ہرمز کے کھلے رہنے کو یقینی بنائے گا،

پاکستان نے دونون فریقین کو صبر وتحمل کے مطاہرے کا مشورہ دیا ہے لیکن فی الحال دونوں میں سے کوئی بھی ملک پاکستان کے مشورے پر عمل کرتا دکھائی نہیں دیتا،

یہاں اعلی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ  مفاہمتی معاہدے پر دستخط کے چند ہی گھنٹوں  کی خلاف وزری پر پاکستان گہری تشویش سے دوچار ہے، اور امریکہ اور ایران کے رویے پر تحفظات رکھتا ہے،

ذرائع کے مطابق پاکستان سمجھتا  ہے کہ دونوں ممالک  امن کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے خطے اور دنیا کو جنگ کی آگ میں جھونک کر مہذب ہونے کا ثبوت نہیں دے رہے،

ذرائع نے کہا کہ مئی 2025 کی جنگ میں اگر پاکستان اور انڈیا اسی طرح جنگ بندی کی پیش کش کو مسترد کر دیتے تو آج ان دونوں ملکوں کے عوام بھی جنگ کی تباہ کاریوں کے نقصانات بھگت رہے ہوتے، لیکن ان دونوں ممالک نے سمجھداری کے مظاہرے سے آج اپنے عوام کو محفوظ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا،

امریکہ اور ایران کو بھی ایسی ہی سوچ اختیار کرنی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو مفاہمتی معاہدے کا احترام نہ کیے جانے پر افسوس ہے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.