The news is by your side.

دوحہ میں پھر مذاکرات، ڈونلڈ ٹرمپ/قطر میں کوئی بھی مجوزہ ملاقات طے نہیں، ایران

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ امن عمل کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں، جس کے لیے دوحہ میں اہم مذاکرات کا انعقاد کیا جائے گا۔

0

وائٹ ہاؤس کے مطابق دوحہ مذاکرات میں امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شریک ہوں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ایران کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے ساتھ ساتھ تکنیکی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، تکنیکی مذاکرات اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے موقع پر ہی منعقد کیے جائیں گے تاکہ مختلف امور پر تفصیلی پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ امن عمل میں مثبت پیش رفت ہو اور مذاکرات کے ذریعے اہم معاملات کو آگے بڑھایا جائے۔

ایران کی تردید۔

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے سلسلے میں رواں ہفتے ورکنگ گروپس کے تکنیکی مذاکرات کا کوئی اجلاس طے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورکنگ گروپس کے تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور تمام ضروری شرائط پوری ہونے، تاریخ اور مقام پر باہمی اتفاق کے بعد ہی منعقد ہوگا، مذاکرات کے انعقاد کے لیے ثالث ممالک کے ذریعے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.