آسٹریلیا سے شکست، بھارتی ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر
اسٹریلیوی ویمنز ٹیم نے بھارتی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 171 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا،
آلندن: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،آسٹریلین ٹیم نے بھارت ویمنز ٹیم کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ بھارتی ٹیم 170 رنز کے بڑے ٹارگٹ کا دفاع کرنے میں ناکام رہی جیسے آسڑیلیوی ٹیم نے باآسانی حاصل کر لیا،
لارڈز کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، کپتان ہرمن پریت کور نے سب سے زیادہ 56 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 171 رنز کے ہدف کو آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایلیسے پیری نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ایشلے گارڈنر 54 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہیں، جبکہ بھارت کی شری چارانی نے 2 جبکہ دیپتی شرما اور رینوکا سنگھ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ناک آوٹ مرحلے میں شکست کے بعد تورنامنٹ سے آوٹ ہو گئی،
عدوسزری جانب پاکستانی ٹیم پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو کر گھر واپس پہنچ چکی پے، بھارتی ٹیم آج بھارت کے لیے روانہ ہو گی ۔