The news is by your side.

پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پرحملہ، جوابی کاروائیوں میں 29 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ساتھ ایک بڑی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی اور اس کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،

0

راولپنڈی:حالیہ دنوں خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ساتھ ایک بڑی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی اور اس کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں مجموعی طور پر 29 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 28 جون کو ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد کے قریب خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کیا گیا، جس کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم جماعت الاحرار کے ہائی ویلیو کمانڈر خان فروش عرف زبل سمیت چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق آپریشن "غضب للحق” کے تسلسل میں مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر 28 اور 29 جون کی درمیانی شب پاک افغان سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے مراکز اور محفوظ ٹھکانوں کو بھی انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا۔ پکتیا، پکتیکا اور کنڑ کے علاقوں میں تین دہشت گرد مراکز تباہ کیے گئے، جہاں کارروائی کے دوران مزید 25 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کے بڑے ذخائر بھی تباہ کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے، تاہم شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت "عزمِ استحکام” کے وژن کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی تاکہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.