جیو نیوز کا پاکستان دشمن کردار کے بعد ناموس رسالت پر حملہ،15 دن نشریات معطل
پیمرا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے نشریات معطل کر دیں، جیو نیوز انتظامیہ کی جانب سے معافیاں تلافیاں، عوام میں شدید غم و غصہ
اسلام آباد: جنگ گروپ کے ٹی وی چینل جیو نیوز کا پاکستان دشمن کردار کے بعد ناموس رسالت پر حملہ، پیمرا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے نشریات 15 دن کے لیے معطل کر دیں ،عوام کا شدید غم و غصہ ، ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے معافیاں تلافیاں، پیمرا کا نشریات کھولنے سے انکار،
پیمرا کے مطابق 10محرم الحرام کو جیو نیوز کے پروگرام سفر عشق میں ناقابل قبول مذہبی تصویرکشی کی گئی، ایسی تصویرکشی مذہبی، معاشرتی اور ثقافتی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے۔
جیو نیوز انتظامیہ نے 10محرم کو نشر مواد کے حوالے سے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروگرام سفر عشق میں نشر مواد میں عراق اور مشرق وسطی کے کچھ ممالک میں محدود تعداد میں افراد کی جانب سے اختیار کی جانے والی رسومات کی عکاسی کی گئی تھی۔
جیو نیوز کا مزید کہنا ہے کہ اس مواد کا مقصد کسی مذہبی نقطہ نظر کی نمائندگی کرنا، اس کی تائید کرنا یا اسے فروغ دینا نہیں تھا، متعلقہ مواد کو فوری ہٹا دیا گیا اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جیو نیوز اس غلطی پر معذرت خواہ ہے۔
واضح رہے کہ جیو نیوز کا بعض حوالوں سے متنازعہ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، اس قبل اس نے ممبئی حملوں میں ملوث مرکزی کردار اجمل قصاب کا تعلق پاکستان سے ثابت کرنے کی کوشش کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا اور اب توہین آمیز مواد چلا کر اپنے آپ کو اسلام دشمن بھی ثابت کر ڈالا،