The news is by your side.

سندھ رینجرز کے کیمپ پر حملہ ، تین دہشت گرد ہلاک، تین رینجرز اہلکار شہید

حملہ آوروں نے پہلے مرکزی گیٹ پر دھماکا کیا اور پھر کیمپ کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ رینجرز اہلکاروں کی فوری اور مؤثر کارروائی۔

0

کراچی:کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے ایک کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ۔ تین حملہ جہنم واصل، ایک گرفتار، رینجرز کے تین ا،ہلکار شہید،

 آئی ایس پی آر کے مطابق  حملہ آوروں نے پہلے مرکزی گیٹ پر دھماکا کیا اور پھر کیمپ کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

رینجرز اہلکاروں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تین حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک افغان زخمی حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا،

فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاکستان رینجرز کے تین اہلکار جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے۔

سرکاری بیان کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ اگر کوئی مزید حملہ آور موجود ہو تو اسے گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں "عزمِ استحکام” کے تحت جاری رہیں گی۔

حکام نے یہ بھی کہا کہ حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور شہید اہلکاروں کی قربانی کا بدلہ لیا جائے گا۔

بیان کے مطابق آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ملک کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.