The news is by your side.

بڑے ملک کا چھوٹا وزیراعظم،امریکہ ایران معاہدے کا خیرمقدم،مگرپاکستان کا نام گول۔

مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے خاتمے کے حوالے سے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، نریندر مودی

0

اسلام آباد:  بڑے ملک کا چھوٹا وزیر اعظم نریندر مودی جس نے امریکہ ایران امن معاہدے کے حق میں تو بیان جاری کیا لیکن اس میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے سب سے اہم ملک ُپاکستانُ کا نام لینے کی ہمت نہ کر سکا،

نریندر مودی کی جانب سے جاری کیا جانے والا ٹویٹ اس وقت انڈیا پاکستان میں موضوع بحت بنا ہوا ہے اور مودی کو اس حوالے سے خاصی تنقید کا سامنا ہے کہ اس نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کا تذکرہ نہ کر کے چھوٹے پن کا ثبوت دیا ہے،

نریندر مودی کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے خاتمے کے حوالے سے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، (وہ تنازع) جس نے دنیا بھر میں معاشی سرگرمیوں کو متاثر کیا اور کئی ممالک میں جانی نقصان کا سبب بنا۔

انڈیا کو امید ہے کہ اس مفاہمت پر عملدرآمد سے خطے میں امن اور استحکام کی بحالی میں مدد ملے گی اور سمندری آمد و رفت اور تجارت کی آزادی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ہم باقی رہ جانے والے اُمور پر غور و خوض کے نتیجے میں ایک پائیدار اور حتمی معاہدے کی توقع رکھتے ہیں۔‘

اس حوالے سے پاکستانی صارفین کا عمومی گلہ یہی ہے کہ دیگر عالمی رہنماؤں کی طرح انڈین وزیر اعظم نے اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں پاکستان کا ذکر کیوں نہیں کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.