The news is by your side.

امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے، دستخط 19 جون کو ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ نے معاہدہ طے پانے کی تصدیق کر دی،

0

 اسلام آباد:  طویل سفارتی کوششوں اور مسلسل مذاکرات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے،

معاہدہ طے پانے کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے کر دی،

معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

وزیراعظم نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگی سرگرمیاں بند کردی جائیں گی, معاہدے پر باضابطہ دستخط 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی تقریب میں کیے جائیں گے،۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے معاہدے کو ممکن بنانے میں قطر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قطری قیادت کی ثالثی اور سفارتی کوششوں نے فریقین کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کی دور اندیش قیادت اور نمایاں سفارتی کاوشوں نے امن معاہدے کی راہ ہموار کی۔

وزیراعظم کے مطابق معاہدے کے بعد ثالثی کرنے والے ممالک اس ہفتے متعدد ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے، ان ملاقاتوں میں ابتدائی تکنیکی

مذاکرات اور معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ضروری امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھی معاہدے کی تصدیق۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاہدہ اب مکمل ہوچکا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ جمعے کے روز آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا اور انہوں نے ایرانی بندرگاہوں کے

خلاف امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.