The news is by your side.

7 سالوں میں 70 پیپرز لیک، مودی دورہ حکومت میں بھارت میں تعلیم کا جنازہ نکل گیا،

کانگریس کا پیپر لیک کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان، راہول گاندھی کی جانب سے جلسوں سے پروگرام ترتیب،

0

اسلام آباد:  بھارت میں کرپشن اور پیسے کی ہوس عروج پر، کرپٹ بھارتی معاشرے تعلیم کا بھی برا حال ، پیپر لیک کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، سات سالوں میں 70 پیپر لیگ ہونے نے مودی حکومت کی تعلیم بارے عدم توجہی کی حقیقت آشکار کر دی۔

کانگرس نے پیپر لیگ امتحانات میں بے قاعدگیوں اور بے روزگاری کے معاملے پر مرکزی حکومت کے خلاف ملک گیر مہم چلانے کا اعلان ہوئے احتجاجی پروگرام ترتیب دے دیا جس کی شروعات لوگ سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی 17 جون کو راجستھان کے کوٹہ میں منعقد ہونے والے اسٹوڈنٹ کنونشن سے کریں گے،

کانگرس جنرل سیکرٹری تنظیم کے سی وینو گوپال نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ اس مہم کے تحت مسٹر گاندھی 17 جون کو کوٹہ، 10 جولائی کو الہ آباد 11 جولائی، کو پٹنہ اور 14 جولائی کو دہلی میں اسٹوڈنٹ کنونشن سے خطاب کریں گے،

ان پروگراموں میں طلبہ مسابقتی امتحانات کے امیدوار، یوتھ تنظیمیں، ماہرین و تعظیم اور امتحان کے کھپلوں سے متاثرہ لوگ حصہ لیں گے،

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سٹوڈنٹ یونٹ، این ایس یو ائی، یوتھ کانگرس اور ریاستی و ضلعی یونٹس اس کے تعلق سے ملک بھر میں وسیع عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔

اس کے تحت تعلیمی اداروں ، کوچنگ مراکز اور نوجوانوں کے درمیان پہنچ کر بات چیت کی جائے گی اور سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے مہم کو وسیع بنایا جائے گا،

کانگرس کا الزام ہے کہ مسلسل ہو رہے، پیپر لیگ بڑھتی ہوئی امتحان فیس اور بھرتی کے عمل میں شفافیت کی کمی سے کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے،

ایک کروڑ میں ایک پیپر کی فروخت نے غریب طالبعموں کے لیے تعلیم کا حصول مشکل بنا دیا، مودی حکومت کے دور میں تعلیم کا شعبہ مکمل نظر انداز

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.