آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کی 64 رنز سے جیت،
پاکستانی ٹیم کی ناقص پرفارمنس بھارت کے 170 رنز کے جواب میں قومی ٹیم صرف 106 رنز بنا سکی، بھارت کا ٹورنامنٹ میں فاتحانہ جبکہ پاکستانی ٹیم کا شکست سے آغاز،
اسلام آباد: ویمنز کرکٹ ٹیم بھی مینز ٹیم کے نقش قدم پر، آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریف بھارت سے 64 رنز سے شکست،
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کی بولنگ اور بیٹنگ دونون ہی ناکام دکھائی دیں، پاکستانی ٹیم کی دونون شعبوں میں ناقص کارکردگی اس کی شکست کا باعث بنی،
پاکستانی ٹیم میچ کے دوران جیت کے جذبے سے مکمل طور پر عاری دکھائی دی اور نہ باولرز سے اچھی بالنگ ہو سکی اور نہ ہی پوری ٹیم سے اچھی بیٹنگ یہی وجہ ہھے کہ پوری ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 17 ویں اوورز میں 106 رنز بنا کر پویلین لوٹ آئی۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 170 کا رنز سکور کیے اور مخالف ٹیم کو 6 وکٹوں کے نقصان پر جیت کے لیے 171 رنز کا ٹارگٹ دیا،
ہدف کے تعاقب میں صرف منیبہ علی نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی اچھی بیٹنگ نہ کر سکی اور منیبہ کے بعد عالیہ ریاض 18 رنز بنا سکیں، جبکہ عائشہ ظفر اور گل فروزہ نے 12، 12 رنز اسکور کیے۔
نطالیہ پرویز 7، ناشرہ سندھو 4، رامین شمیم 4 اور سائرہ جبین 2 رنز بنا سکیں، جبکہ تسمیہ رباب اور کپتان فاطمہ ثنا بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئیں۔
بھارت نے آل راؤنڈ عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کرلی، جبکہ پاکستانی ٹیم کو اپنے ابتدائی میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔