The news is by your side.

ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سخت برہم، ایک فون کال میں شدید تلخ کلامی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی شیطانی حرکتوں پر امریکی صدر کا پیمانہ صبر لبریز، کہا ’تم پاگل ہو گئے ہو، یہ تم کیا کر رہے ہو؟‘۔

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان لبنان کی صورتِ حال پر ہونے والی ایک فون کال میں شدید تلخ کلامی ہوئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اسرائیل کی لبنان میں بڑھتی ہوئی جارحیت پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور نیتن یاہو سے انتہائی بدزبانی سے پیش آئے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق اس معاملے سے واقف امریکی حکام نے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے ہونے والی فون کال میں لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور انتہائی سخت زبان استعمال کی۔

ایگزیوس کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو پر چیختے ہوئے کہا کہ ’تم پاگل ہو گئے ہو، یہ تم کیا کر رہے ہو؟‘۔

ایک امریکی اہلکار نے ٹرمپ کی گفتگو کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر کا کہنا تھا ’میں تمہیں بچا رہا ہوں لیکن تمہاری حرکتوں کی وجہ سے آج سب تم سے نفرت کرتے ہیں اور اب پوری دنیا اسرائیل سے بھی نفرت کرنے لگی ہے‘۔

امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ کی ناراضی کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کو نقصان پہنچا سکتی ہے کیوں کہ امریکا اور ایران کے درمیان زیرِ بحث ایک ممکنہ معاہدے میں لبنان میں لڑائی کے خاتمے کی شق بھی شامل ہے، جس کی وجہ سے یہ معاملہ واشنگٹن کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔

اس تلخ ٹیلی فونک کال کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات تیزی سے جاری ہیں۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.