The news is by your side.

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ژوب،پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

دورے کا آغاز نمازِ عید سے ہوا، جس میں ملکی امن، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں،

0

راولپنڈی:  آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےعیدالاضحیٰ کے موقع پربلوچستان کے ضلع ژوب کا دورہ جہاں انہوں نے مغربی سرحدوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ دورے کا آغاز نمازِ عید سے ہوا، جس میں ملکی امن، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا آغاز نمازِ عید سے ہوا، جس میں ملکی امن، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ اور کہا کہ پاک فوج دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

فیلڈ مارشل نے کوئٹہ میں حالیہ دہشت گرد حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں چلنے والی فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کار ایسے بزدلانہ حملوں سے پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بلوچستان کے عوام کے تعاون سے دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کے معاونین کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

قبل ازیں ژوب آمد پر فیلڈ مارشل کا استقبال کمانڈر کوئٹہ کور نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.