The news is by your side.

 قائد اعظم ہسپتال میں گردوں کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کا کیس،

مرکزی ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور، دیگر پانچ ملزمان کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستں مسترد۔

0

اسلام آباد:   قائد اعظم ہسپتال میں گردوں کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کا کیس،مرکزی ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور،

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے کیس کے مرکزی ملزم ڈاکٹر ناصر کو جوڈیشل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے چار روہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا،

عدالت نے دیگر ملزمان کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں مسترد کردیں،

آج سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصرمن اللہ بلوچ کی عدالت نے ایف آئی اے کی اپیل پر مرکزی ملزم ڈاکٹر نادر کو جوڈیشل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کرجسمانی ریمانڈکی استدعا  منظور کر لی،

ایف آئی اے کی جانب سے موقف اہنایاگیا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے لہذا جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کالعدم قرار دے کر جمسانی ریمانڈ کی منظوری دی جائے،

عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر نادرکو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالہ کرنے کا حکم دےدیا،

ادھر جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے کیس کے دیگر پانچ ملزمان کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پہلے فیصلہ محفوظ کیا،

بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ہانچوں ملزمان کی ضمانت بعد ازگرفتاری کیلئے دائر درخواستیں مسترد کر دیں،

ایف آئی اے نے ملزمان کیخلاف گردوں کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.