The news is by your side.

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورہ مکمل۔

ایرانی صدر  مسعود پزشکیان ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف وزیر خارجہ  عباس عراقچی اور وزیر داخلہاسکندر مومنی سے ملاقاتیں۔

0

اسلام آباد / تہران

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے ایران کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورہ مکمل کر لیا، جس کے دوران انہوں نے ایرانی قیادت سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔ یہ دورہ 8 اپریل 2026 کی جنگ بندی کے بعد خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کشیدگی کم کرنے اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے جاری ثالثی کوششوں کا حصہ تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر  مسعود پزشکیان ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف وزیر خارجہ  عباس عراقچی اور وزیر داخلہاسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں خطے میں امن و استحکام کے قیام، جاری مشاورتی عمل کو تیز کرنے اور حتمی مفاہمت تک پہنچنے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تمام ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں، جنہوں نے ثالثی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے اور حتمی مفاہمت کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

ایرانی قیادت نے علاقائی مسائل کے پُرامن حل اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ  مومنی نے سینئر سول اور عسکری حکام کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.