The news is by your side.

وزیرِ اعظم شہباز شریف چار روزہ دورے پر چین پہچ گئے،

ہانگ ژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری وانگ ہاؤ (Wang Hao) سے ملاقات، وزیرِ اعظم سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون کے فروغ کیلئے منعقدہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔

0

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے چار روزہ دورہء چین کے پہلے مرحلے میں ہانگ ژو پہنچ گئے.

شیاؤ شین ائیرپورٹ ہانگژو پہنچنے پر نائب گورنر ژجیانگ شو وینگوانگ (Xu Wenguang)، چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ اور پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا.

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.

وزیرِ اعظم کی ہانگ ژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری وانگ ہاؤ (Wang Hao) سے ملاقات .  وزیرِ اعظم سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون کے فروغ کیلئے منعقدہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کریں گے.علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کی معروف چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں بھی ہونگی.            وزیرِ اعظم چینی کمپنی علی بابا کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کریں گے اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے.

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آج ہانگ ژو میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (CPC) ژجیانگ صوبائی کمیٹی کے پارٹی سیکریٹری مسٹر وانگ ہاؤ سے ملاقات انھوں نے وزیراعظم کو ژجیانگ صوبے میں خوش آمدید کہا۔وزیراعظم نے ژجیانگ صوبے کی شاندار ترقیاتی منصوبوں کو سراہا اور صدر شی جن پنگ کی اُس دور اندیش قیادت کی تعریف کی جو انہوں نے CPC ژجیانگ صوبائی کمیٹی کے پارٹی سیکریٹری کی حیثیت سے انجام دی. وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے پیش کردہ “صاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثے ہیں” کے تصور بالخصوص کی تعریف کی.

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.