ESG اقدامات میں نمایاں کارکردگی پر شراکت داروں جاز ورلڈ کی جانب سے اعزازات ۔
Ericsson کو بہترین ESG قیادت کا ایوارڈ ، Huawei، Nokia، ZTE، Mobiserve، Highrise Technologies اور Teradata کے بھی نمایاں کردار پر سراہا گیا۔
اسلام آباد : جاز ورلڈ نے اپنی سپلائی چین میں ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ESG) معیار کو فروغ دینے والے نمایاں شراکت داروں کو اعزازات سے نوازا ہے، جس کے ذریعے کمپنی نے ذمہ دارانہ ترقی، طویل مدتی پائیداری اور 2050 تک نیٹ زیرو ہدف سے وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔
یہ اقدام جاز ورلڈ کے وسیع تر ESG تبدیلی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد اپنی ویلیو چین میں پائیداری کے اصولوں کو مزید مضبوط بنانا اور اسکوپ تھری اخراج میں کمی کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا ہے،
تقریب کے دوران Ericsson کو بہترین ESG قیادت کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ Huawei، Nokia، ZTE، Mobiserve، Highrise Technologies اور Teradata کو بھی ESG انضمام اور پائیدار سپلائی چین کے فروغ میں نمایاں کردار پر سراہا گیا۔
اس موقع پر گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری آفیسر سید ظہیر مہدی نے کہا، "اداروں کی ترقی کے ساتھ پائیداری کی قیادت کو آپریشنل حدود سے آگے بڑھانا ضروری ہو جاتا ہے۔ ESG خصوصاً سپلائی چین میں بامعنی پیش رفت کے لیے طویل مدتی تعاون، مشترکہ ذمہ داری اور اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔ جاز ورلڈ ذمہ دارانہ ویلیو چین کو نہ صرف ماحولیاتی ضرورت بلکہ مضبوطی، شفافیت، جدت اور پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم حکمت عملی سمجھتی ہے۔”
پاکستان کی نمایاں ڈیجیٹل سروس کمپنی کے طور پر جاز ورلڈ اپنے اسٹریٹجک سپلائرز اور شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر ESG معیار کو بہتر بنانے، شفافیت بڑھانے، ذمہ دارانہ وسائل کے حصول کے طریقہ کارکو فروغ دینے اور نیٹ ورک، ٹیکنالوجی، انٹرپرائز اور آپریشنل شعبوں میں پائیداری کے اہداف کے حصول کے لیے کام کر رہی ہے۔
یہ اقدام جاز ورلڈ کے وسیع ESG روڈ میپ کا حصہ ہے، جس کے تحت ماحولیاتی پائیداری، مؤثر گورننس، ڈیجیٹل شمولیت اور پائیدار کاروباری نظام کے فروغ پر توجہ دی جا رہی ہے۔