پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست، بنگلا دیش کا کلین سویپ
بنگلہ دیش نے سہلٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیتے ہوئے ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کردیا ہے۔
سلہٹ:بنگلہ دیش نے سہلٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیتے ہوئے ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کردیا ہے۔
سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے 5ویں اور فیصلہ کن روز بارش کے باعث کھیل کا تاخیر سے آغاز ہوا۔
مقامی شائقین کو ایک سنسنی خیز اختتام کی توقع تھی اور بنگلہ دیشی بولرز خاص طور پر تیج الاسلام ان کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب رہے۔
آج پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی ساجد خان تھے جنہیں تیج الاسلام کی گیند پر نجم الحسین شانتو نے کیچ آؤٹ کیا، ان کے بعد محمد رضوان بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے۔
رضوان 94 رنز بناکر شریف الاسلام کی گیند پر مہدی حسن مرزا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ان کے بعد خرم شہزاد تیج الاسلام کی گیند پر تنزید حسن کے ہاتھوں باؤنڈری کے پاس کیچ آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیشی بیٹر لٹن داس کو پلیئر آف دا میچ قرار دیا گیا۔