The news is by your side.

پولیس کی جانب سے سخت ناکہ بندی سہیل آفریدی راولپنڈی داخل نہ ہو سکے،

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے منگل کے روز ایک بڑے قافلے کے ہمراہ اڈیالہ جیل جانے کے لیے راولپنڈی کی طرف آنے والے وزیر اعلی سپہیل آفریدی کو راستے میں ہی روک دیا گیا،کئی گھنٹوں کا دھرنا مگر ناکامی۔

0

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کا بانی اور ان کی اہلیہ بشر بی بی کے حوالے سے عملی جدوجہد کا فیصلہ کر لیا، 
اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں موجود پی ٹی ائی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے محمود خان اچکزائی کی سربراہی میں قائم تحریک تحفظ ائین پاکستان نے منگل کو منعقدہ اپنے اجلاس میں نہ صرف پارلیمنٹ کے اندر بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا بلکہ جمعہ کے روز ملک گیر ہڑتال کی بھی کال دے دی،

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیراعلی سہیل افریدی سڑکوں پر جدوجہد کرتے دکھائی دیے وہ اڈیالہ جیل میں قید بانی سے ملاقات کے لیے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ خیبر پختون خواہ سے پنجاب پہنچے اس قافلے میں ان کی کابینہ کے اراکین کے علاوہ پی ٹی ائی کے اراکین صوبائی اسمبلی بھی شامل تھے، لیکن ایک صوبے کا وزیر اعلی ہوتے ہوئے انھیں راولپنڈی میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی،

انھیں اور ان کے ساتھیوں کو روکنے کے لیے پولیس نے 26 نمبر سٹاپ سے راولپنڈی میں داخلے کے راستے کو مکمل طور پر سیل کیے رکھا ،جس کے خلاف ان کی جانب سے سخت احتجاج دیھکنے میں آیا،اور انھوں نے یہان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا جس کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا،

انھوں نے کہا کہ چار کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعلی کو کیسے ملک میں آنے جانے سے روکا جا سکتا ہے، انھوں نے پولیس کو کہا کہ تم پاکستان کو توڑنا چاہتے ہو، مگر پولیس نمے ان کی ایک نہ سنی

پی ٹی آئی دھرنے کے دوران جی ٹی روڈ پر کئی گھنٹے شدید ٹریفک جام رہا اور ہر طرف سے راولپنڈی آنے جانے والی ٹریفک رکاوٹ سے درچار رہی اور اس پر سفر کرنے والے مسافروں کو پولیس کی ہٹ دھرمی کے باعث شدید اذیت اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا،

 

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.