The news is by your side.

سلہٹ ٹیسٹ نتیجے کے قریب،چوتھے دن کے اختتام پرمیزبان ٹیم کی گرفت مضبوط۔

پاکستان ٹیم کی ناقص کاکردگی ، جیت مشکل دکھائی دینے لگی، کوئی بھی بیٹسمین بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا، 316 رنز پر 7 کھلاڑی آوٹ۔

0

سلہٹ:  سلہٹ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ  کے چوتھے روز بنگلا دیش کی میچ پر گرفت مضبوط ، جیت کے لیے تین وکٹین جبکہ پاکستان کو 121 رنز درکار،

آج کھیل کے اختتام تک پاکستان نے بنگلہ دیش کے 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے۔

دوسری اننگ کے آغاز میں ہی پاکستانی ٹیم کو  اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی  پہلی وکٹ 27 رنز پر گری، اوپنر عبداللّٰہ فضل 6

رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد اذان اویس بھی 21 رنز بنا کر پویلین واپس آ گئے اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 41 رنز تھا۔

ابتدائی 2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ شراکت قائم کی اور اسکور کو 133 تک پہنچایا۔

بابر اعظم 47 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل صرف 6 رنز بنا سکے۔

پاکستان کا مجموعہ 162 رنز تک پہنچا تو کپتان شان مسعود 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعد ازاں سلمان علی آغا اور محمد

رضوان نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور 255 رنز تک پہنچایا۔

محمد رضوان نے اس دوران اپنی نصف سینچری بھی مکمل کی، ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہدی حسن میراز کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

یاد رہے کہ پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز پر آؤٹ ہوگیا تھا۔ میچ کے پہلے روز بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز بنا سکی تھی

جبکہ دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے 390 رنز اسکور کیے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.