The news is by your side.

 تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم سربراہی اجلاس، جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

اجلاس میں عمران خان کو فوری طوتر پر ہسپتال متتقل کرنے ، سیاسی قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں غیر انسانی سلوک کی مذمت اور تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ ،

0

اسلام آباد:     تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا اہم ترین سربراہی اجلاس تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں سینئر قانون دان اور معروف سیاستدان چوہدری اعتزاز احسن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اجلاس میں ملکی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ حکومت گورننس، لا اینڈ آرڈر، مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
اجلاس میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں غیر انسانی سلوک کی مذمت کی گئی اور تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین، صاحبزادہ حامد رضا، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام قید قیادت اور علی وزیر کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں ملک بھر میں بدترین مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے، ملک میں جاری لاقانونیت، عمران خان کو فوری ہسپتال منتقل کرنے ان کی قید تنہائی کے خاتمے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ۔
اس سلسلے میں جمعہ کو ملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ فارم 47 کی بنیاد پر قائم جعلی اسمبلی سے قانون سازی کرانا غیر قانونی عمل ہے اور ملک اس وقت تاریخ کے بدترین بحرانوں کا شکار ہے۔
اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئین، جمہوریت اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی

اجلاس میں  علامہ راجہ ناصر عباس، سیکرٹری جنرل اسد قیصر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، ، مصطفیٰ نواز کھوکھر،اور دیگر نے شرکت کی،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.