The news is by your side.

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 12 مارچ 2026 کا فیصلہ کالعدم قراردینے  اور ڈاکٹر خرم مرزا، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان،ڈاکٹر ثمنیہ نیازی سے معائنہ کرانے کی استدعا کی گئی ہے،

0

 اسلام آباد:  بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر،درخواست ایڈووکیٹ عزیر بھنڈاری کے ذریعے دائر کی گئی،
درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 12 مارچ 2026 کا فیصلہ کالعدم قراردینے  اور ڈاکٹر خرم مرزا، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان،ڈاکٹر ثمنیہ نیازی سے معائنہ کرانے کی استدعا کی گئی ہے،
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے، دورانِ علاج اہلخانہ، وکلا اور ذاتی معالجین سے ملاقات کی اجازت دینے کی بھی استدعا درخواست میں موجودہ ہے،
عدالت سے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج سے متعلق بروقت معلومات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے،
درخواست میں مکمل میڈیکل رپورٹس، آئی رپورٹس اور بلڈ رپورٹس فراہم کرنے کی بھی  مطالبہ کیا گیا ہے ،
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ اور وکلا کو علاج کے تمام مراحل میں شامل رکھا جائے، درخواست میں گزشتہ چار ماہ کی تمام تشخیصی رپورٹس فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے ،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.