وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پورے 5، 5 روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پورے 5، 5 روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پیٹرول فی لیٹر 14 روپے 92 پیسے مہنگا کردیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
جبکہ 30 ایریل کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے اضافہ کیا گیا تھا ،
حکومت کی جانب سے 30 اپریل اور 8 مئی کو مجموعی طور پر پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے 43 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 34 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا تھا مگر جب کمی کرنے کا فیصلہ کیا تو صرف پانچ روپے