این ڈی ایم اے نے 18سے23 مئی تک ملک میں موسمی صورتحال کا جائزہ جاری کر دیا،
موجودہ صورتحال این ای او سی کی جانب سے 3 سے 4 ماہ قبل جاری موسمی جائزہ کے عین مطابق ہے۔ این ڈی ایم اے
اسلام آباد: این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 18سے23 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں متوقع موسمی صورتحال کا جائزہ جاری کر دیا،
این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ صورتحال این ای او سی کی جانب سے 3 سے 4 ماہ قبل جاری موسمی جائزہ کے عین مطابق ہے۔
این ای او سی کی جانب سے ماہ اپریل تا جون کی ممکنہ موسمی صورتحال کا جائزہ پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے
ملک میں جاری موسمی صورتحال این ای او سی کی جانب سے جاری پیشگی الرٹس کے عین مطابق ہے
ہفتہ وار متوقع موسمی صورتحال
این سی او سی کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 19 سے 22 مئی کے دوران بارش، آندھی اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان۔
راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، قصور، ملتان اور گردونواح میں بارش متوقع
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 19 سے 22 مئی کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی۔
کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور خضدار متاثرہ علاقوں میں بارش متوقع
بلوچستان کے دیگر اضلاع میں مجموعی طور پر گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع۔
سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، جبکہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کی پیشگوئی۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان۔
چترال، سوات، پشاور، بنوں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور لنڈی کوتل کے علاقوں میں بارش متوقع
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی۔
آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کی متوقع صورتحال
این ای او سی کے مطابق خیبر پختونخواہ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع