وفاقی دارالحکومت میں خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ، کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔
ہر ماہ 9 ہزار سے زائد نئے کیسز کا اندراج ہو رہا ہے،اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے زائد فیملی کیسز فائل ہونے لگے،
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ،فیملی کورٹس میں کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگ گئی،
عدالتی ذرائع کے مطابق عدالتی اوقات کے ہر گھنٹے میں اوسطاً 38 خلع اور نان نفقہ کے کیسز درج ہو رہے ہیں،رواں سال اب تک 45 ہزار سے زائد خلع اور نان نفقہ کے کیسز دائر ہوچکے ہیں،
وفاقی دارالحکومت میں ہر ماہ 9 ہزار سے زائد نئے کیسز کا اندراج ہو رہا ہے،اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے زائد فیملی کیسز فائل ہونے لگے،
2023 میں 85 ہزار، 2024 میں 91 ہزار اور 2025 میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی،
اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 30 سے زائد کورٹ میرجز بھی ہونے لگیں،
گزشتہ 4 سالوں میں 38 کیسز ایسے تھے جہاں شادی کے محض ایک سے تین ماہ بعد خلع لی گئی،خلع اور نان نفقہ کے زیادہ تر کیسز پسند کی شادی کرنے والے فریقین کی جانب سے دائر ہو رہے ہیں،
ادھر وکلاء کاکہناہےکہ منشیات اور بے روزگاری کے باعث طلاق اور خلع کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔