The news is by your side.

الیکشن میں دھاندلی،ممتا بینر جی مودی حکومت کے خلاف میدان میں اتر ائیں،

اھاندلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کلکتہ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،

0

کلکتہ: مغربی بنگال سابق وزیر اعلی ممتا بینر  انتخابات میں شکست کے بعد مودی حکومت کے خلاف میدان میں اتر آئیں، بھرپور جدوجہد کا اعلان،

سپریم کورٹ میں 31 سیٹوں میں شکست کو چیلنج کرنے کے بعد کلکتہ ہائیکورٹ پہنچ گئیں جہاں انھوں نے نیومارکٹ ایریا میں بلڈوزر چلا کر لوگوں کی دکانیں مسمار کرنے اور ٹی ایم سی کے دفاتر گرانے اور انھیں آگ لگانے کے خلاف ایک درخواست کلکتہ دائر کر دی،

واضح رہے کہ اس سے پہلے انھوں نے بنگال کے الیکشن میں مودی حکومت پر بدترین دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی جماعت کو 31 سیٹیوں پر الیکشن ہرانے کا دعوی کیا ہے اور اس کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے،

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے یہ آپریشن مغربی بنگال میں الیکشن جیتنے  ہی شروع کر دیا گیا ہے حالانکہ ابھی وہاں اس کی حکومت قائم بھی نہیں ہوئی،

ممتا بینر جی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ان کاروائیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، جبکہ سپریم کورٹ نے بھی بلڈوزر کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے ،

ممتا بینر جی کا یہ بھی کہنا ہے کہ 27 لاکھ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا،

انھون نے کہا کہ یہ عدالت میں ان کی پہلے پیشی ہے وہ یہ کیس اس لیے لڑ رہی ہیں کہ بچوں ، خواتین سے بھی زیادتی کی جا رہی ہے ، بارہ بارہ سال کی بچیوں کو ریپ کی دھمکیاں دی جا رہی ہین، لوگوں کو گھروں سے بے گھر کیا جا رہا ہے ، 92 سال تک کی عورت تک کے ساتھ زیادتی کی گئی،

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.