The news is by your side.

پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن فائرنگ سے شہید، مرکزی ملزم سعد عباسی گرفتار

ملزم کسی خاتون کو زبردستی پارک یا کسی نامعلوم مقام پر لیجانے کی کوشش کر رہا تھا، خاتون کی مزاحمت، خاتون کو بچانے کی کوشش پر ملزم کی گروپ کیپٹن پر فائرنگ ۔۔،

0

 اسلام آباد:انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس علی ناصررضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کرنے کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سعد عباسی کو اسلام آباد پولیس نے تمام تر جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 9گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد گرفتار کر لیا ،

اتوار کی رات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کے نائتھ ایونیو پر شاہین چوک کے مقام پر یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہان ملزم سعد عباسی ایک خاتون کو موٹر سائیکل پر کسی پارک یا دوسری جگہ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا جس پر دونوں میں  تلخ کلامی شروع ہو گئی، اسی دوران پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق جو وہاں سے گزر رہے تھے  نے اپنی گاڑی روکی، انھوں نے اپنا تعارف کرایا اور ملزم کو خاتون سے دور ہٹنے کا کہا مگر ملزم نے فوراً اپنا پستول نکال کر گروپ کیپٹن پر فائر کردیا، جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

آئی جی نے کہا کہ کیس کی تفتیش کے لیے 11 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔ انہوں نے کہاکہ جدید مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے ملزم کی نقل و حرکت، لباس کی تبدیلی اور موٹرسائیکل کی ٹریکنگ بھی کی گئی۔آئی جی نے بتایا کہ ملزم ایک ماہ قبل بھی ایک خاتون کو  دھوکے سے میانوالی لے گیا تھا، تاہم اس معاملے میں باہمی صلح ہونے کے باعث پولیس تک شکایت نہیں پہنچی۔

علی ناصر رضوی نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی مسلسل کیس کی نگرانی کرتے رہے انہیں لمحہ بہ لمحہ تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔.

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.