بھارتی وزیراعظم کی عوام سے ایک سال تک سونا،چاندی نہ خریدنے کی ایپل۔
حکومت کی جانب سے سونے اور چاندی پر امپورٹ ڈیوٹی 6 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری۔
اسلام آباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے اہل وطن سے کم از کم ایک سال تک سونے کی خریداری سے گریز کرنے کی اپیل کر دی ۔
مرکزی حکومت کی جانب سے سونا، چاندی اور دیگر قیمتی دھاتوں پر امپورٹ ڈیوٹی (درآمدی ٹیکس) میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتیوں پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا ۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قیمتی دھاتوں کی درآمد کو کنٹرول کرنے اور ملک کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے مقصد سے لیا گیا ہے۔
امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کے سبب ہندوستان میں سونا اور چاندی مہنگے ہو سکتے ہیں،
ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے ملک کا تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور روپے کو بھی سہارا ملے گا، جو حالیہ دنوں میں ایشیا کی کمزور کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شامل رہا ۔
نریندری مودی کی جانب سے ایک سال تک سونا نہ خریانے کی ایپل کے باعث بھارت میں جیولری کے کاروبار سے وابستہ طبقے میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،
ان کا کہنا ہے کہ ایسے بیاں سے قبل وزیر اعظم کو یہ تو سوچنا چاہیے کہ ان کی اس اہپل سے ان ( جیولرز ) کا کیا بنے گا، یہ بیان ان کے کاروبار کو تباہ کرنے کے مترادف ہے،
یہی نہیں بلکہ نریندرمودی ان دنوں بھارتی عوام کو توانائی کی بچت، پیٹرول ڈیزل کے استعمال اور بیرون ملک سفر کو بھی کم کرنے کا مشورہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جس نے بھارت کے بڑی معشت ہونے کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے،