The news is by your side.

منشیات کوئین انمول عرف پنکی کون ہے،

پاکستانی میڈیا پر انمول عرف پنکی کے تجزیے، ہر اینکر اور وی لاگر کیس کو مرضی کا رنگ دینے میں مصروف

0

اسلام آباد:  کوکین کوئین انمول عرف پنکی کا معاملہ پاکستانی میڈیا میں سر چڑھ کر بولنے لگا، ہر جانب کوکین کوئین کا تذکرہ،

ہر اینکر اور وی لاگر اس خبر پر اپنے اپنے انداز سے تبصرہ کرنے اور تحقیقی تجزئیے پیش کر کے  کیس کو الجھانے اور کیس کو مختلف رنگ دینے میں مصروف،

انمول کی گرفتاری کے بعد سے اس وقت تک ان گنت وی لاگرز اس کیس پر اپنی منشاء کے مطابق تحقیقاتی پھلجڑیاں چھوڑ کر نئی نئی افواہیں میدان میں لا چکے ہیں ، انہی میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو انمول کو بے گناہ اور معصوم ثابت کرنے کے لیے میدان میں آئے اور اس کے لیے پولیس کی تحقیق کو مشکوک بنانے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں،

انمول کے حوالے سے یہ بات تو ثابت یوچکی ہے کہ اس کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جو پہلے سے ہی منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے اور اسے یہ کام ورثے میں ملا اور اس نے اس نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنی نسوانیت کو مزثر طریقے سے استعمال کیا ،

انمول عرف پنکی نے اس گھناونےکاروبار کو پھیلانے اور اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پیسہ بنانے کے لیے کسی کو نشے کا عادی بنایا، کسی کے ساتھ دھونس دھاندلی کا راستہ اپنایا، کسی کو اپنے حسن کے جال میں پھنسایا تو کسی طاقت ور سے رشتہ بنا کر قانون کو اپنے سامنے بے بس کروایا،

اطلاعات کے مطابق انمول کی گرفتاری اس کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے نہیں بلکہ کسی سے اپنا سکور سیٹل کرنے کے لیے ہے اور اس کے لیے اس کو ذریعے بنایا گیا ہے،

اس کی گرفتاری ایک ہفتہ قبل لاہور سے عمل میں لائی گئی،یہ کاروائی ایک خفیہ ایجنسی کی جانب سے انجام دی گئی،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.