ضلع بارکھان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،7 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 5 جوان شہید
اپریشن 13 مئی کی صبح شروع کیے گئے، دہشتگردوں کے ایک گروہ کا سراغ لگا کر مؤثر کارروائی کی گئی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پشت پناہی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد ہلاک،
راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 5 جوان شہید،
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان نے ضلع بارکھان کے علاقے نوشام میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس اور سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
اپریشن 13 مئی کی صبح شروع کیے گئے، سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ایک گروہ کا سراغ لگا کر مؤثر کارروائی کی گئی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پشت پناہی یافتہ فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد مارے گئے
مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہا ہے کہ شدید جھڑپ کے دوران پاک فوج کے ایک افسر سمیت 5 جوان وطن پر قربان ہو کر شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔
شہداء میں میجر توصیف احمد بھٹی، نائب فدا حسین، سپاہی ذاکر حسین، سپاہی سہیل احمد اور سپاہی محمد ایاز شامل ہیں۔
شہید میجر توصیف احمد بھٹی کی عمر 31 برس تھی اور وہ ضلع پاکپتن کے رہائشی تھے،
نائب فدا حسین شہید کا تعلق سکھر، سپاہی ذاکر حسین شہید کا تعلق اسکردو، سپاہی سہیل احمد شہید کا تعلق خانیوال اور سپاہی محمد ایاز شہید کا تعلق رحیم یار خان سے تھا۔
علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق “عزمِ استحکام” وژن کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔